ملتان : (ویب ڈیسک) ملتان میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 4 گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور جوزف کی گیند پر میئر کو کیچ دے بیٹھے جب کہ بلے باز محمد رضوان ٹیم کے مجموعے میں 59 رنز کا اضافہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔
شاداب خان کا بلا نہ چل سکا اور وہ محض 6 رنز پر جوزف کا شکار بنے، 256 رنز پر 4 وکٹیں کھونے کے بعد خوشدل شاہ بیٹنگ کیلئے آئے اور انہوں نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلادی، خوشدل شاہ نے 41 رنز جب کہ محمد نواز 8 بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سسے قبل کالی آندھی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر جیت کیلئے شاہینوں کو 306 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس میں ویسٹ انڈین اوپنر شائے ہوپ کے 127 رنز بھی شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین آفریدی نے 2 جب کہ نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔