محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قرار، قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے

Published On 09 June,2022 08:08 pm

لاہور:(دنیا نیوز) شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری، ایکشن درست ہونے کے بعد سپیڈ سٹار محمد حسنین کو باؤلنگ کی اجازت مل گئی ہے، فاسٹ باؤلر قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق سپیڈ سٹار محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن درست قرار دے دیا گیا، رواں سال جنوری میں آسٹریلوی ٹی 20 لیگ کے دوران محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نے فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

ایکشن درستگی کے بعد محمد حسنین کا لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا، ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد سپیڈ سٹار قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔