شرفین ردرفورڈ سپر لیگ کا اہم مرحلہ چھوڑنے پر مایوس

Published On 23 February,2022 08:45 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹر شرفین ردرفورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا اہم مرحلہ چھوڑ کر جانے پر مایوسی ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر کئے گئے پیغام میں شرفین ردرفورڈ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے ہی میری ترجیح رہی ہے کیوں کہ پی ایس ایل نے مجھے دنیا بھر میں متعارف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر باپ کی طرح میں بھی اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے مجبور تھا کیوں کہ وہ میرے لیے سب کچھ ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شرفین ردرفورڈ نے پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی اور پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھر ملے گے۔ شرفین ردرفورڈ نے اپنی ٹیم پشاور زلمی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ خیال رہے کہ شرفین ردرفورڈ نے ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ کے دوسرے مرحلے میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔