بین سٹوکس نے وقتی طور پر کرکٹ سے بریک لے لی

Published On 30 July,2021 10:05 pm

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے وقتی طور پر کرکٹ سے بریک لے لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس نے کرکٹ سے وقتی طور پر بریک لے لی ہے۔ سٹار آل راؤنڈر نے ذہنی سکون کیلئے کرکٹ سے وقتی طور پر دوری اختیار کی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بین سٹوکس نے بھارت کیخلاف ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں، جس کا آغاز آئندہ ماہ چار تاریخ کو ناٹنگھم سے ہونا ہے۔ ہم پلیئر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ کھیل میں واپسی کے لیے ان کی مدد جاری رکھیں گے۔