لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں سرزمین پاکستان اور قومی شناخت کیلئے اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ایک ایسے نظریے کی یاد کا دن ہے کہ جسکے باعث ہمارے آباؤ اجداد اور بہادر سپاہیوں کو علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔ ہمیں بحیثیت قوم اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک خوبصورت سرزمین اور قومی شناخت بخشی۔ پاکستان زندہ باد!
Pakistan Resolution Day marks the creation of an ideology, one that led our ancestors & valiant soldiers to fight for a separate homeland. We, as a nation, should be ever grateful to Allah (SWT) for giving us this beautiful soil and a national identity. Pakistan Zindabad! pic.twitter.com/sjSiS5hY8H
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 23, 2021