گرین شرٹس کا جنوبی افریقی ٹور سفری پابندیوں سے مستثنی

Published On 23 March,2021 10:39 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) گرین شرٹس کا رواں ماہ دورہ جنوبی افریقہ سفری پابندیوں سے مستثنی ہوگا۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان ملک سمیت بارہ افریقی ممالک کو سی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 26 مارچ کو چارٹرڈ فلائٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں حالانکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعدد افریقی ممالک سے آنے اور جانے والے مسافروں پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی سفری گائیڈ لائنز کے مطابق کوویڈ کے پھیلاؤ کے پیش نظر جنوبی افریقہ سمیت بارہ افریقی ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کر کے ان پر کڑی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت مسافر مذکورہ ممالک میں آنے اور جانے سے محروم رہیں گے۔