پاکستان سپر لیگ فائیو: ری ٹیشن ونڈو بند، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو ہوگی

Last Updated On 01 December,2019 09:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شاہد آفریدی، وہاب ریاض، شین واٹسن اور بابر اعظم سمیت دیگر بڑے بڑے ناموں کو ان کی ٹیموں نے برقرار رکھا۔ ری ٹیشن ونڈو بند ہو گئی، اب کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ چھ دسمبر کو ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈئٹر نے سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو ریٹین کرلیا۔

حسن علی، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض، کامران اکمل، ڈیرن سیمی، امام الحق اور عمر امین پشاور زلمی کا ہی حصہ رہیں گے۔

لاہور قلندر نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، سہیل اختر، حارث رؤف اور سلمان بٹ کوبرقرار رکھا۔ گزشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حصہ عثمان شنواری پہلے ہی لاہور قلندر میں شامل ہو چکے ہیں۔

کراچی کنگز میں بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، افتخار احمد، عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان بھی برقرار جبکہ شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس، شان مسعود، علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس ملتان سلطانز کی طرف سے ہی میدان میں اتریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، لوک رونکی، حسین طلعت عماد بٹ، رضوان حسین اور محمد موسیٰ کو ریٹین کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ فائیو کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو ہوگی۔