پی ایس ایل 2020ء: 144 غیر ملکی، 325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری

Last Updated On 15 November,2019 07:02 pm

لاہور: (علی مصطفیٰ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2020ء کے ڈرافٹ کی گولڈ کیٹیگری میں شامل 144 غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست سمیت گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل 325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ڈومیسٹک سیزن میں شریک فرسٹ الیون، سکینڈ الیون اور انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شامل تمام کرکٹرز شامل ہیں۔

رواں سال جاری کی گئی پالیسی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہر کرکٹرز کی بنیادی کیٹیگری گولڈ رکھی گئی ہے، کھلاڑیوں کے ناموں پر مشتمل فہرست کی منظوری قومی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹرز ندیم خان اور ہیڈ آف پلیئر ایکوزیشن اینڈ مینجمنٹ پی ایس ایل عمران احمد خان نے دی ہے۔

با صلاحیت قومی نوجوان کرکٹرز کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں ہر فرنچائز کے 16 رکنی سکواڈ میں کم از کم 2 ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے، ایمرجنگ کرکٹرز کی عمریں 23 سےزائد نہیں ہو سکتی۔

اس مرتبہ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 6 ایمرجنگ کرکٹرز سمیت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دو بہترین کھلاڑیوں کو بھی شامل کر سکتی ہے۔

 

پی ایس ایل 2020ء کی گولڈ کیٹیگری کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کے 48، ویسٹ انڈیز کے 40، سری لنکا کے 19، بنگلا دیش کے 10، افغانستان کے 6، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 4.4، آئر لینڈ ، جنوبی افریقا، زمابوے کے 3.3 جبکہ کینیڈا، نیدر ہالینڈ، سکاٹ لینڈ اور امریکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے مکمل نام

ابو الحسن راجو، ایڈم لاتھ، عفیف حسنین، الامین حسنین، الیکس ڈیوس، علی خان، الوک کپالی، امین الاسلام، فلیچر، اینجلو پریرا، ڈیوچ، ارون لیلی، گونارتنے، ایشلے نرس، اویشکا فرنینڈو، بین ڈکیت، بین ڈنک، بینی ہاؤل، راجا پاکسے، یادرم، برینڈن ٹیلر، کولم پارکنسن، والٹن، ڈی سلوا، کرس ووڈ، برین ویل، کولن ایکرمان، کریگ، ڈرومنڈ، لارنس، برجز، ڈانزا حیات، ڈیوڈ پائن، بشو، چندیمل، سبلی، ڈارکس، چمیرا، ڈیوائن پیٹریس، ڈیوائن سمتھ، ڈوکریل، گارٹن، میونسے، جارج ورکر، گلبدین نائب، حمید اللہ قادری، حسان آزاد، ہیڈن والش جونیئر، حضرت اللہ زازائی، جیک ٹیلر، جیڈ ڈیرن بیچ، ہملٹن، جیمزفولر، جیمی اورٹن، جیون سیرلز، جیتن پٹیل، جیون مینڈس، لوئس، جیروم ٹیلر شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں جوئےکلارک، کیمبل، سمپسن، جوناتھن کارٹر، جوناتھن ویلز، جورڈن کلارک، جوش کوب، جوش ڈیوی، جوش لالر، جوش پوسڈز، جوشو بشپ، راجیتھا، لوئس، کوٹوئے، کوین اوبرائن، پائرے، کیرن پاول، یوہانس، سنتوکی، جاروس، مائرس،لاہیرو کمارا، تھریمانے،سانداکن، باؤچر، لٹن داس، لوئس ریس، پشپاکمارا، مارک ڈائل، میکس ہولڈن، مہدی حسن ریاض، مینود بانوکا، محمد مٹھن، محمد شہزاد، محمد حسنین، ناتھن رمنگٹن، ناتھن سوٹر، نکھل دتہ، نوان پردیپ، ابوڈ میکوئے، اولی رابنسن، پاؤل کوگلن، پاؤل سٹرنگ، ٹیرگو، رحمن اللہ گرسباز، روی رامپال، رائے ریفر، ریاد ایمرٹ، ریسی ٹوپلے، رچرڈ گیلسن، ریکی ویلز، ریکی کلارک، رولنڈ کاٹو، روز ویٹیلی، رومن پاول، ریان ہاگنز، سیم ہین، سمت پٹیل، ثاقب محمود، پرسانا، شیرمن لوئس، سکندر رضا، تسکین احمد، ٹام ابیل، اوپل تھرنگا،ظہیر خان سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

گولڈ کیٹیگری میں شامل مقامی کھلاڑی

عابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان (ری ہیب پروگرام سے مشروط)، عمر گل، عثمان صلاح الدی اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے اضافے کا امکان ہے، ڈرافٹ پول کے لیے کھلاڑیوں کو طے شدہ کیٹیگریز میں ری ٹین، ٹریڈ اور ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

پانچ کیٹیگریز، پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ شامل ہیں۔ ہر سکواڈ میں کم از کم 16 اورزیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے، سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہیں۔ تین پلاٹینیم ، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلیمنٹری (اختیاری)

ہر فرنچائز کی پہلی بار 9 باریوں اور 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہو گا۔ 16 کھلاڑیوں میں 11 مقامی اور 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہو گی تاہم 18 رکنی سکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جا سکتی ہے۔سکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور 6 غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے اور پھر 13 مقامی اور 5 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

کھلاڑیوں کو ملنے والے معاوضے

پلاٹینم میں شامل ہر کھلاڑی کو 2 کروڑ 30 لاکھ سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے( 147 ہزار تا218 ہزارامریکی ڈالر) ملیں گے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری والوں کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے( 73 ہزار تا103 ہزارامریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔

گولڈ کیٹیگری والوں کو 60 لاکھ سے 89 لاکھ روپے( 44ہزار تا58 ہزارامریکی ڈالر) ملیں گے۔

سلور کیٹیگری والوں کو 24 لاکھ سے 54 لاکھ روپے( 15 ہزار تا35 ہزارامریکی ڈالر) اداکیے جائیں گے۔

ایمرجنگ پلیئرز کو 10 لاکھ سے 15 لاکھ روپے( 6.5ہزار تا9.5 ہزارامریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔

جب کہ اختیاری یا سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ایک کروڑ 90 لاکھ روپے (120ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں 2 کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا۔