پی ایس ایل فائیو ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کے پک آرڈر کی تقریب

Last Updated On 03 November,2019 10:52 pm

لاہو: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فائیو ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کے پک آرڈر کی تقریب ہوئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر پہلے جبکہ کراچی کنگز آخری نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کر سکیں گے۔

پی ایس ایل فائیو 2020ء ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کی پک آرڈر تقریب قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سمیت تمام فرنچائز کے نمائندگان اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر طے کرنے کے لیے قذافی سٹیڈیم میں بیٹ زمین پر رکھ کر باریاں لگائی گئیں۔ جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا پہلا ، لاہور قلندرز کا دوسرا، ملتان سلطان کا تیسرا، اسلام آباد یونائیٹڈ کا چوتھا، پشاور زلمی کا پانچواں اور کراچی کنگز کا چھٹا نمبر رہا۔

ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کو روایتی انداز میں چنا جائے گا۔ رواں سال ڈرافٹ میں پک آرڈر کا طریقہ کار گذشتہ سال پی ایس ایل گورننگ کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔