فائنل میچ اللہ تعالیٰ نے جتوایا: آئن مورگن

Last Updated On 16 July,2019 03:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے چیمپئن کپتان آئن مورگن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میچ اللہ نے تعالیٰ نے جتوایا۔

پریس کانفرنس کے دوران سوال ہوا کہ کیا آئرش لڑکے کی قسمت نے ورلڈ کپ جیتنے میں کوئی کردار ادا کیا تو مورگن نے خوبصورت جواب دیتے ہوئے کہ عادل رشید سے بات ہوئی تھی جن کا کہنا تھا کہ آج اللہ ہمارے ساتھ ہے تو آج اللہ ہمارے ساتھ تھا۔ اس لیے ہماری فتح میں اللہ تعالیٰ نے کردار ادا کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس انگلش ٹیم کی خوبصورتی یہی ہے کہ اس میں ہر رنگ اور نسل کے کھلاڑی یکجا ہوکر کھیل رہے ہیں آئی سی سی کی جانب سے بنائے گئے قوانین کا کھلاڑی کا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔

 

یاد رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب آئی سی سی پر فائنل میچ کے نتائج کے بعد سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی تھی۔