آئی سی سی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان، قیادت ولیمسن کے سپرد

Last Updated On 16 July,2019 03:17 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کی ٹیم آف ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کی ٹیم آف ٹورنامنٹ میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے، منتخب کی گئی ٹیم میں انگلینڈ کے چار، نیوزی لینڈ کے تین، بھارت، آسٹریلیا کے 2.2 جبکہ بنگلہ دیش کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

 

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کیلئے منتخب کیے گئے ہیں، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ بھی ٹیم کا حصہ ہونگے، انگلینڈ کے بین سٹوکس، جوفرا آرچر، جیسن روئے، جوئے روٹ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ایونٹ کے دوران رنز کے انبار لگانے والے روہت شرما اور فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا بھی منتبخ کر لیے گئے۔ وکٹ کیپر کی ذمہ داری آسٹریلیا کے ایلیکس کیری نبھائیں گے، کینگروز کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک اور بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ٹیم کے 12 کھلاڑی ہونگے۔