بنگلا دیشی خاتون کرکٹر گرفتار

Last Updated On 24 April,2018 09:38 pm

چٹاگانگ: (سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیشی پولیس نے بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات کی سمگلنگ پر 23 سالہ خاتون کرکٹر نازنین خان مکتا کو گرفتار کر لیا۔

انسپکٹر پرنب چودھری نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کاکس بازار سے آنے والی گرین لائن بس کو روکا گیا جس میں سوار ڈھاکا پریمیئر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی نازنین خان کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو چودہ ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمہ کوعمر قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔