ای سی سی اجلاس: وزارت اطلاعات کیلئے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور

Published On 22 March,2025 02:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی، وزارت دفاع کیلئے 430 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی، جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کیلئے 250 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں سٹیٹ بینک کے لانگ ٹرم فنانسنگ فسیلٹی کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایگزم بینک کو 330 ارب روپے کا ایل ٹی ایف ایف پورٹ فولیو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر آسٹریلوی کمپنی کو 24.55 ملین روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔