ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں: عمر ایوب

Published On 22 March,2025 01:56 am

پشاور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ صنعتیں چل ہی نہیں رہیں، 20 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے، پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم نہیں خریدی گئی، حکومت نے متعدد بار انٹرنیٹ پر پابندی لگائی، کوئی آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پچھلے 3 دن سے پشاور ہائیکورٹ میں ہوں، یہاں جتنی بار آنا پڑتا ہے دل کرتا ہے ادھر ہی خیمہ لگا لوں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر حسن ابدال میں بسکٹ چوری کا مقدمہ درج کیا گیا، پہلے موٹرسائیکل چوری کے 7 مقدمات درج ہوئے۔