کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج کے ہنڈر انڈیکس میں 927 پوائنٹس کے اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1991 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 21 ارب 85 کروڑ 9 لاکھ 841 روپے مالیت کے 29 کروڑ 30 لاکھ 17 ہزار 991 شیئرز کا لین دین ہوا۔