کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس نے ایک بار پھر 15 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو لیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 036 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی لیکن دن کے اختتام پر مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید 17 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278.57 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔