سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1509 پوائنٹس کی کمی

Published On 24 December,2024 04:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں 1509 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 036 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی لیکن دن کے اختتام پر مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 41 ارب 32 کروڑ 90 لاکھ 13 ہزار 633 روپے مالیت کے 35 کروڑ 26 لاکھ 83 ہزار 905 شیئرز کا لین دین ہوا۔