کراچی: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 2388 ڈالرہوگئی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہو گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت 344 روپے کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار 306 روپے ہوگئی۔