کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے سے 2413 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2920 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2503.42 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔