اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایل سی سی آئی ) کے زیر اہتمام خواتین کاروباری شخصیات کی خدمات کے اعتراف کے لئے منعقدہ پہلی ایل سی سی آئی وومن انٹرپرینیورز ریکگنیشن تقریب 2024ء سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے میں لاہور چیمبر کے کردار کو سراہا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایل سی سی آئی پہلا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہے جس نے کاروباری خواتین کے لئے ایوارڈز کا اہتمام کیا اور دیگر چیمبرز کو بھی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ایسا ہی کردار ادا کرنا چاہئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایل سی سی آئی کو چاہئے کہ وہ خواتین کی تربیت اس طرح کرے کہ وہ دنیا میں کہیں بھی کام کرنے کے قابل ہو سکیں۔