اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلاخوف پامال کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کاغذات چھیننا، مظاہرین کے خلاف بے رحمانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک پر حکام کو ضرور توجہ دینی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رجعت پسند دلائل کہ "ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں" مناسب نہیں کیونکہ پاکستان کو بدلنا ہو گا اور اگر ہم بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔
ہمیں ایسی ریاست نہیں بننا چاہیے جہاں انسانی حقوق اور وقار کو بلاخوف پامال کیا جائے۔ کاغذات چھیننا، مظاہرین کے خلاف بےرحمانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک پر حکام کو ضرور توجہ کرنی چاہیے۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 27, 2023
رجعت پسند دلائل کہ "ایسے واقعات پہلے بھی رونما…