وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے: سرفراز بگٹی

Published On 30 October,2023 10:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے آواران میں مسلح افواج کے 2 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، مسلح افواج کی جرات اور بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانواں نے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، مسلح افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔