جدہ: (دنیا نیوز) نگران وزیرآئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کی قیادت میں پاکستانی آئی ٹی وفد کی سعودی عرب میں شاندار پذیرائی۔
سعودی کمپنیاں ڈاکٹرعمر سیف جیسے ٹیکنوکریٹ وزیر کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں، سعودی حکام اور آئی ٹی کمپنیوں کے مطابق ڈاکٹرعمرسیف کے آئی سی ٹی ویژن نے بہت متاثر کیا۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی سعودی عرب میں کامیاب ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سعودی حکام، آئی ٹی کمپنیوں اوراسٹارٹ اپس سے ملاقاتوں میں ملٹی ملین ڈالرز سرمایہ کاری کی راہیں بھی ہموار ہو گئیں۔
— Pakistan Embassy Saudi Arabia (@PakinSaudiArab) October 2, 2023
آئی ٹی وفد کا دورہ سعودی عریبیہ سپیشل انویسٹمنٹ اینڈ فیسیلی ٹیشن کونسل کے تحت آئی ٹی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کی راہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔