ہانگ زو: (ویب ڈیسک ) سعودی عرب اور چائنیز تائپے کی مینز ٹیمیں 19ویں ایشین گیمز باسکٹ بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز کے باسکٹ بال ایونٹ میں کوارٹر فائنلز کے لئے کھیلے گئے کوالیفائنگ میچ میں سعودی عرب کی ٹیم نے ہانگ کانگ کو شکست دی جبکہ چائنیز تائپے کی ٹیم نے قازقستان کی ٹیم کو مات دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
گونگ زو کینال سپورٹس پارک سٹیڈیم میں جاری ایشین گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ میں آج باسکٹ بال ایونٹ میں کوارٹر فائنلز کے لئے کھیلے گئے کوالیفائنگ میچ میں سعودی عرب مینز باسکٹ بال ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہانگ کانگ کی ٹیم کو 72 کے مقابلے میں 95 باسکٹ پوائنٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور میچ میں چائنیز تائپے کی ٹیم نے قازقستان کی ٹیم کو 62 کے مقابلے میں 83باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہے کہ مینز باسکٹ بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سعودی عرب کا مقابلہ اردن سے ہوگا جبکہ چائنیز تائپے کا مقابلہ جاپان کی ٹیم سے ہوگا۔