ریاض: (دنیا نیوز) پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر اور جی سی سی ممالک کی تنظیم خلیج تعاون کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد کے درمیان وفود کی سطح پر آزاد تجارت کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔
مذاکرات کے بعد پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ کے لئے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔
نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر اور جی سی سی ممالک تنظیم کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد نے معاہدے پر دستخط کیے جس پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور معاشی ترقی ہو گی۔