فیصل آباد: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان جاں بحق

Published On 14 June,2023 10:10 am

فیصل آباد: (دنیانیوز) فیصل آباد میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کوٹکر کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

تفصیلات کے مطابق نلے والا فلائی اوور کے قریب حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت  22سالہ ثقلین، 25سالہ مانی کے نام سے ہوئی ہے ۔

ریسکیو نے جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کردیں جبکہ شدید زخمی 18 سالہ احمد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔