مراد راس، فیاض چوہان اور فردوس عاشق استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان مقرر

Published On 12 June,2023 09:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جہانگیر ترین نے میڈیا پر نمائندگی کیلئے اپنی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے 7 ترجمان مقرر کر دیئے ہیں۔

پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی کو میڈیا پر پارٹی کا موقف دینے کیلئے ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی جہانگیر ترین کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کے اہم عہدیداروں کا اعلان کیا گیا تھا، عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر جبکہ عامر کیانی کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہانگیر ترین نے عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے عون چودھری کو مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور پارٹی ترجمان مقرر کیا تھا، عون چودھری جہانگیر ترین کے ترجمان کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔