پی آئی اے کے بیڑے میں چوتھا A-320 طیارہ شامل

Published On 23 December,2022 09:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مزید ایک ایئر بس 320 طیارہ شامل ہو گیا۔

رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد A320 طیارے حاصل کئے، اس سلسلے کا چوتھا طیارہ بھی ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچ گیا، بہترین كبین کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوکر مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری
نئے جہاز کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں A320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔