پی آئی اے کا اسلام آباد سے چین کیلئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان

Published On 14 September,2022 05:41 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے چین کے لئے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق چین جانے والی پروازوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کر دی گئی ہے جبکہ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرنے والے طلبا 22 فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے، طلبا کو اب 40 کلو کے بجائے 80 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق پاکستان سے روانہ ہونے والی پروازوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، پی آئی اے چین کے شہروں چینگدو اور شیان کے لئے دو ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔