پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ سے پراسرار طور پر غائب

Published On 18 October,2022 04:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کا فلائٹ اسٹیورڈ (فضائی میزبان) ٹورنٹو ایئر پورٹ سے پر سرار طور پر غائب ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اعجاز علی شاہ پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے کینیڈا پہنچا تھا، فضائی میز بان نے 16 اکتوبر کوواپس اسلام آباد روانہ ہونا تھا، فلائٹ اسٹیورڈ اعجاز علی شاہ کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں انکوائری مکمل ہوتے ہی ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا،

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 2 سالوں کے دوران 7 ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کیا، برخاست ہونے والوں میں 3 خواتین فضائی میزبان بھی شامل ہیں، تمام ملازمین کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی، ٹورنٹو جانے والی پروازوں پر فضائی عملے سے ڈکلیئریشن لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنٹو پہنچنے پرپاسپورٹ اسٹیشن مینجر کے پاس جمع کرانا لازمی قراردیا گیا ہے۔