بیرونی ادائیگیاں،زرمبادلہ ذخائر31.6کروڑڈالرکم ہو گئے

Published On 04 December,2020 12:10 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا)گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں31کروڑ6لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 27نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 55 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 20 ارب 24 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ا س دوران سرکاری ذخائر میں 30کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے سرکاری زرمبادلہ ذخائر13 ارب41 کروڑ55 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 13 ارب11 کروڑ9 لاکھ ڈالر اور کمرشل ذخائر 60 لاکھ ڈالرکی کمی سے 7 ارب13 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ریکارڈکیے گئے ۔