ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری، نیشنل سیونگ سکیموں کے منافع میں اضافے کا امکان

Last Updated On 01 December,2018 01:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواوں کے لئے خوشخبری، نیشنل سیونگ کی مختلف اسکیموں کے منافع میں اضافے کا امکان ہے۔

بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ایک فیصد تک اضافے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق نشینل شیونگ کا ادارہ دسمبر میں ہی سمری تیارکرلے گا، اگر حکومت بچت سکیموں میں اضافے کی سمری کو منظور کرلیتی ہے تو یہ ایک سال میں چھٹا موقع ہوگا جب سیونگ سکیموں کے ریٹ میں اضافہ ہوا ہوگا۔

پینشن اور شہدا فیملی سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اس وقت 11 اعشاریہ 88 فیصد ہے اگر حکومت ایک فیصد اضافہ کردیتی ہے تو ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواوں کو ایک لاکھ روپے کی سرمایا کاری پر 1 ہزار روپے اضافی یعنی سالانہ 12 ہزار 888 روپے منافع ملے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث مرکزی بینک نے شرح سود مزید ڈیڑھ فیصد اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث تمام بچت سکیموں کے ریٹ میں اضافہ ادارے کے لئے ناگزیر ہوگیا ہے۔