حکومت کا غریب دوست فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل 2 روپے لٹر سستا

Last Updated On 30 November,2018 09:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کا غریب دوست فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل 2 روپے لٹر سستا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے کمی کر دی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پٹرولیم کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے اضافہ کرنیکی سفارش

یاد رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 35 فیصد کمی نظر انداز کرتے ہوئے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے تک اضافہ کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی تھی۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول 5 روپے 21 پیسے، ڈیزل 2 روپے، مٹی کا تیل 9 روپے 91 پیسے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔

اس سے قبل عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی، امریکی خام تیل 50 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے ٹریڈ ہوا جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی۔ برطانوی خام تیل 57 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوا، ایک ماہ میں خام تیل کی قیمتوں میں 25 فیصد تک کمی ہوئی۔