افغانستان کو ایک ارب 70 کروڑ کی گندم تحفہ کرنیکی منظوری

Last Updated On 30 November,2018 01:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو ایک ارب 70 کروڑ کی گندم تحفہ کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان کو ایک ارب 70 کروڑ کی گندم تحفہ کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے 8 کروڑ 26 لاکھ روپے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

شوگر انڈسٹری کے مسئلے پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر شوگر انڈسٹری سے ایک اور مشاورت کی جائے اور اس انڈسٹری کے مسائل آئندہ اجلاس میں پیش کئے جائیں۔