کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے ڈیم کی مخالفت کرنے والوں پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا بیان افسوسناک ہے۔ اختلاف رائے رکھنے والوں سے جینے کا حق نہیں چھینا جاسکتا۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے چیف جسٹس کی جانب سے ڈیم کی مخالفت کرنے والوں پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا بیان افسوسناک قرار دے دیا۔ وزیر بلدیات نے تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی جماعت نہیں ہے بلکہ بنائی گئی ہے۔ خرم شیر زمان بتائیں صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو کیا ان کی مرضی سے سیکیورٹی ملی ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ ان کو اپنے اختیارات کا علم ہے وقت آنے پر استعمال کریں گے۔