سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کا رابطہ، مشرق وسطیٰ بارے گفتگو

Published On 11 April,2025 01:42 am

ریاض، (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر کے درمیان رابطے کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات و تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔