دمشق کی تاریخی امیہ مسجد میں بھگدڑ، 4 افراد جاں بحق، 16 زخمی

Published On 11 January,2025 05:02 am

دمشق: (ویب ڈیسک) دمشق کی تاریخی امیہ مسجد میں بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق اور 5 بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے گورنرمہرمروان نے بیان میں کہا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے حکام کام کر رہے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے عوامی مقامات میں مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں 8 دسمبر کو سابق صدر بشارالاسد کی حکومت ختم کرکے نئی عبوری حکومت قائم کردی گئی ہے جہاں 13 سال سے زائد عرصے تک خانہ جنگی رہی ہے۔