شام میں اقتدار کی پر امن منتقلی چاہتے ہیں: امریکا

Published On 10 December,2024 04:02 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ وہ شام میں اقتدار کی پرامن منتقلی چاہتا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ امریکا شام میں 1974ء کے امن معاہدے کی حمایت کرتا ہے، شام کا مستقبل امریکا کیلئے اہم ہے، ہماری توجہ شمال مشرقی شام پر ہے، فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن معاہدے کا احترام کریں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں شامی عوام کی اُمیدیں اور توقعات پوری ہوں، حالیہ دنوں میں شامی گروپوں کے ساتھ بات چیت کی، داعش کو شام کی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔