اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ترک، قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ، شام کی صورتحال پر گفتگو

Published On 10 December,2024 06:44 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا ترک اور قطری وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

انتونیوگوتریس نے حاقان فیدان اور محمد بن عبدالرحمان الثانی سے رابطے میں شام کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے شام کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شام میں تباہ شدہ اداروں کو عوامی خدمت کے لئے جلد بحال کیا جائے گا، شام میں انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزیاں مسائل کو بڑھائیں گی۔