سیول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی وزارت انصاف نے صدر یون سک یول پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر یون سک یول کے خلاف سفری پابندی 9 دسمبر سے نافذ العمل کی گئی، یہ پہلی بار ہے کہ کسی موجودہ صدر پر اس طرح کی پابندی لگائی گئی ہے۔
قبل ازیں جنوبی کوریا کے اعلیٰ عہدے داروں کے انسداد بدعنوانی کے نگران ادارے کے سربراہ نے کہا تھا کہ انہوں نے یون سک یول پر سفری پابندی کا حکم دیا ہے، جنوبی کوریا کے صدر کے اقدامات کی مشتبہ بغاوت کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جنوبی کوریا کا قانون موجودہ صدر کے خلاف بغاوت اور غداری کے الزام میں مقدمہ چلانے کی اجازت دیتا ہے۔
واضح رہے 3 دسمبر کی شام صدریون سک یول نےشمالی کوریا کے حامی عناصرکا مقابلہ کرنے کے لیے مارشل لا کا اعلان کیا تھا۔