واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی الیکشن کیلئے پری پولنگ کا آغاز ہوگیا، پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے۔
ووٹرز نے ای میل کے ذریعے وصول ہونے والے بیلٹ پیپرز پر اپنی رائے دینے کے بعد پولنگ سٹیشنز میں جمع کرانا شروع کردئیے۔
ادھر 3 پانسہ پلٹ ریاستوں میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا، اریزونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ کو ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس پر برتری حاصل ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو اریزونا میں 50، نارتھ کیرولائنا میں 47 اور جارجیا میں 45 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ کملا ہیرس کی مقبولیت اریزونا اور جارجیا میں 45 فیصد اور نارتھ کیرولائنا میں 47 فیصد ہے۔