واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ نے ملک میں تقسیم اور خوف کا ماحول پیدا کیا۔
کملا ہیرس نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے اپنے دشمنوں کی فہرست میں شامل کر لیا، خوف اور تفرقہ بازی کے خاتمے کیلئے عوام کے پاس یہ آخری موقع ہے۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ریلی سے خطاب میں کہا ٹرمپ پاگل پن کی حد تک جذباتی ہیں، لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے، ٹرمپ کی صدارت ملک کیلئے خطرناک ہو گی۔