واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اردن میں امریکی اڈے پر حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ترجمان پینٹاگون نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اردن میں امریکی اڈے پر حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں بریونا موفیٹ، کینیڈی سینڈرز اور ولیم جے ریورز شامل ہیں۔
ترجمان سبرینا سنگھ کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروہ نے حزب اللہ کی مدد سے امریکی اڈے پر حملہ کیا، ہماری افواج پر حملہ ہماری سالمیت پر حملہ ہے، امریکا اس مشکل وقت میں ایران سے جنگ نہیں چاہتا، امریکی اڈے پر حملے کا جواب ضرور دیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اردن پر ہونے والے حملے میں تین فوجی ہلاک جبکہ چالیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔