غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا اور میجر مارا گیا

Published On 08 December,2023 05:29 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران سابق اسرائیلی آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ کا بیٹا گال آئزن کوٹ اور ایک میجر مارا گیا ہے۔

خان یونس میں جھڑپ کے دوران اسرائیلی میجر ہلاک ہوا، حماس کے ہاتھوں مارے گئے فوجی گال آئزن کے والد سابق اسرائیلی آرمی چیف موجودہ کابینہ میں وزیر کے عہدے پر فائز ہیں، غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 89 ہو گئی۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے جبکہ دو ماہ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر چکی، شہداء میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔