ایرانی صدر کی پیوٹن سے ملاقات: روس یوکرین جنگ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 07 December,2023 10:40 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ اور غزہ کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج نہتے اور معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہی ہے، اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرق وسطیٰ خاص طور پر فلسطین کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔