واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گا۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فوجی آپریشن کے دوران فلسطینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے سے امریکی شہریوں کا اسرائیل کے ذریعے انخلا نہیں ہو رہا، امریکا اسرائیل سے رابطے میں ہے، 7 سو امریکی شہری غزہ چھوڑ چکے، 9 سو باقی ہیں۔