انقرہ: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری حملوں پر خاموشی کا مطلب دنیا بھر میں لاقانونیت کی منظوری دینا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کا غیر قانونی محاصرہ کر رکھا ہے، مغربی ممالک نے غزہ میں ہونے والی وحشت پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مساجد، ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری پر خاموشی اختیار نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی رہنما غزہ میں جاری وحشیانہ حملوں پر خاموشی اختیار کر کے اسرائیلی جرائم میں شریک نہ بنیں، اسرائیلی فوج فوری طور پر غزہ میں حملے بند کرے، تنازع کا حل او آئی سی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔