نیویارک : (ویب ڈیسک ) اسرائیل فلسطین کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ اجلاس کی کارروائی میڈیا کو بھی دکھائی جائے گی یا نہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں 15 رکنی سلامتی کونسل کا اتوار کو بند کمرے میں اجلاس ہوا تھا، اجلاس کے دوران امریکا کی جانب سے رکن ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل پر حماس کے حملے کی مذمت کریں تاہم امریکی اور اسرائیلی مطالبے اور دباؤ کے باوجود کئی اراکین نے حماس کے حملوں کی مذمت نہیں کی۔
امریکا نے اسرائیل پر حماس کے حملے کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا تھا ۔
یہ اجلاس اسرائیل پر حماس کے حملوں کے ایک روز بعد ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل فلسطین کشیدگی، سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست یورپی اتحاد کے رکن ملک مالٹا نے دی تھی۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر ممنوعہ وائٹ فاسفورس بم کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ، حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 سو سے تجاوز کر گئی جن میں 143 بچے اور 105 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔