والیٹا: (ویب ڈیسک) مالٹا نے اسرائیل اور فلسطین کی حالیہ کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ صورت پر ردعمل دیتے ہوئے مالٹا کے سفارت کار کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین حالیہ کشیدگی پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلایا جائے۔
مالٹا کے سفارت کار نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس کل بلایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملوں میں صیہونی فوجیوں سمیت کم ازکم 40 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کے جوابی حملوں میں 198 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔