مکہ: (دنیا نیوز) مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث عمرہ زائرین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے، حرم کے صحن میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔
سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔
اللّهُمَّ صَيِّـباً نافِـعاً pic.twitter.com/COpxh9GQms
— The Holy Mosques (@theholymosques) August 22, 2023
طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
Intense Storm and Weather conditions!! Storm in #Makkah. Heavy rain and stormy winds, and thunder!#Mecca pic.twitter.com/TLuqsLTziw
— PakWeather.com (@Pak_Weather) August 22, 2023